نارویجن حکومت نے گداگری پر پابندی کا قانون واپس لے لیا

پارلیمنٹ میں گداگری کے بل کو مناسب حمائیت نہ ملنے کی وجہ سے حکومت نے گداگری پر پابندی کا قانون واپس لنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جمعرات کی شام اسٹیٹ سیکرٹریVidar Brein-Karlsen (FRP)
ویدار برائین کارلسن نے نارویجن خبر رساں ایجنسی کو اس بات کی تصدیق کر دی کہ حکومت نے گداگری پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جمعرات کے روز دوپہر ایک بجے یہ خبر آئی کہ مرکزی پارٹی گداگری کے بل کی حمائیت کے لیے تیار نہیں۔ اس کے دو گھنٹے بعد یہ خبر کنفرم ہو گئی کہ پارلیمنٹ میں بل کو مکناسب حمائیت نہ ملنے کی وجہ سے حکومت نے یہ قانون واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پچھلے موسم سرماء سے مرکزی پارٹی ملک میں گداگری پر پابندی کا قانون لاگو کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس جمعرات کے روز حکومت کو یہ قانون واپس لینا پڑا
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں