ڈنمارک دہشت گردی میں دو ملزمان گرفتار

ڈنمارک میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے. ان پر دہشت گردوں کو اصلحہ فراہم کرنے کا الزام تھا۔مقامی ڈینش اخبار Ekstra Bladet کے مطابق پولیس کی رائے میں حملہ آور دہشت گرد دہشت گردی کے وقت اکیلا تھالیکن اس کے ساتھ کئی لوگ ملوث تھے ۔اس لیے پولیس نے اتوار کے روز اور سوموار کی صبح کو بھی کئی مشکوک افراد کو گرفتارکیا ہے۔ملزمان کو اس شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے کہ انہوں نے بائیس سالہ عبدالحمید الحسین کو دہشتگردی کے لیے اصلحہ فراہم کیا ہو گا۔ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے حملہ کے بعدبائیس سالہ الحسین کو چھپنے میں مدد دی اور اصلحہ فراہم کیا۔دونوں ملزمان نے اعتراف جرم سے انکار کیا ہے ۔جبکہ بند دروازوں کے پیچھے تفتیش جاری ہے۔ان ملزمان نے اس ویک اینڈ پر اظہار رائے کی آزادی کے موضوع پر ہونے والے سیمینار پر حملہ کر کے کوپن ہیگن میںد و افراد کو ہلاک اور پانچ پولیس مکے اراکین کو زخمی کر دیاتھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں