اوسلو(پ ر)منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی ہاشمی نے گزشتہ دنوں بارسلونا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر وکالت کی ڈگری حاصل کر لی ہے، اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے جنرل سیکریڑی اور معروف صحافی عقیل قادر کی طرف سے ان کو مبارک باد دی گئی ہے اور وکالت کی تعلیم مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار اور انکی کامیابی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ حسنات مصطفی ہاشمی اپنی محنت و لگن اور امانتداری سے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کریں گے۔