سویڈن کی پولیس نے سیکورٹی پولیس کو اطلاع دی ہے کہ سویڈن میں ایک نارویجن عورت نے خود کو بم سے اڑا دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔سیکورٹی پولیس کے مطابق وہ نو جوان عورت اب تک شام کی جانب جا چکی ہے۔وہاں وہ اصلحہ استعمال کرنے کی تربیت حاصل کرے گی جبکہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ عورت یہ خود کش حملہ کہاں اور کب کرے گی؟سیکورٹی پولیس آفیسر نے ایکسپریس اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کوئی بات وثوق سے نہیں کہی جا سکتی۔تا ہم اس عورت کا اسلامی انتہا پسند دہشت گرد تنظیم میں شا مل ہونے کا منصوبہ پہلے سے ہی تھا۔
UFN/NTB