ہفتہ کو پل اڑادیا جائے گا

شکستہ پل کو ڈائنامیٹ سے اڑانا یک مشکل کام ہے۔دو فروری کو ویسٹ لینڈ میں ای سکس موٹر وے پر واقع Skjeggestad شیگے اسٹاڈنا می پل ٹوٹ گیا تھا۔اس پل کو اب ہفتہ کے روز گرانے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔مقامی نارویجن اخبار کے مطابق اس بات کا خاص طور سے خیال رکھا جا رہا ہے کہ پل کو گرانے کے دوران کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے اس مقصد کے لیے ریمورٹ کنٹرول مشینوں کے ذریعے پل کے نیچے سارا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔پل کے نیچے کسی قسم کے مزدوروں سے کام لینا انتہائی خطرناک ہے۔یہ پل سن انیس سواٹھانوے میں تعمیر کیا گیا تھا اور سن دو ہزار ایک میں استعمال ہونا شروع ہوا تھا۔یہ پل دو سو تیس میٹر طویل ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں