ناروے عراق اور امریکہ کے ساتھ غیر ملکی جنگجوئوں کے خلاف

ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف امریکہ اور عراق کے ساتھ کام کرے گا اور اس سلسلے میں تمام شواہد اکٹھے کرے گا۔اس سلسلے میں جو نارویجن جنگجو جنگ میں حصہ لے کر واپس آئیں گے انہیں سزا دی جائے گی۔یہ بات نارویجن اسٹیٹ منسٹر کیلی میر نے دورہء عراق سے واپسی پر نارویجن اخبار کے نمائندے سے کہی۔ کیلی میر بدھ کے روز عراق سے واپس گھر پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ اصل مسلہء دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس ثبوت حاصل کرنا ہے۔اس سلسلے میں عراق اور کردستان کے وزیر دفاع اور وزیر انصاف نے ناروے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ وہ اب پہلے سے ذیادہ اجتماعی بنیادوں پر کام کریں گے۔انہوں نے ملا کریکر کے معاملے پر بھی بات چیت کی اور نارویجن عراقی اور کردستانی اتھارٹیز نے سیکورٹی کے معاملات پر اتفاق رائے کیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں