اوسلو پولیس ڈیپارٹمنٹ جرائم پیشہ غیر ملکیوں کے انخلاء میں کئی ملین کرائون استعمال کر رہی ہے۔پولیس کے اس قدام کی وجہ سے غیر ملکی جرائم پیشہ افراد کے انخلاء کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔پچھلے سال کے آخری چار ماہ کے دوران اوسلو میں آٹھ سو سے زائد غیر ملکی جرائم پیشہ افراد کا انخلاء عمل میں آیا۔جبکہ اس پہلے پچھلے برس میں اسی دورانیہ میں چار سو چونسٹھ افراد کا انخلاء کیا گیا تھا۔پولیس آپریشن سربراہ ہانس Hans Sverre Sjovold سورے کے مطابق یہ ملک بدر کرنے کے کیسز ان بتیس آپریشنز کا نتیجہ ہیں جو کہ پچھلے برس عمل میں لائے گئے۔پولیس آپریشن سربراہ کے مطابق ایسا اس لیے ممکن ہوا کہ ہم نے مزید رقم کے استعمال سے ایسے مقامات کی نشانہی کی جہاں ذیادہ جرائم پیشہ افراد پائے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں ہم نے امیگریشن کے مسائل کو مجموعی طور پر جانچا ہے۔
یہ جدو جہد جو کہ موسم گرماء کے بعد شروع ہوئی اس میں تیس ملین کرائون کے اخراجات اٹھے ہیں۔ان منصوبوں کے ذریعے سے پولیس نے اپنے لیے سب سے بڑے چیلنج والے اہداف کو نشانہ بنایا ۔جن میں ملٹی کلچرل کرائمز میں ملوث افراد شامل تھے جبکہ مجرمانہ سرگر میوں میں ملوث گروہوں کی بھی نشاندہی کی گئی اور ایسے مجرم جن کی تلاش جاری تھی انہیں ڈھونڈ کر فوری طور پر ملک بدر کر دیا گیا۔
یہاں ایسے مجرم بھی موجود ہیں جن کی موجودگی بلا وجہ ہے انہیں فوری گرفتار ہونا چاہیے۔یہ گروپ ہمارے لیے باعث رسوائی ہیں۔ہم ان کے پیچھے ملوث افراد کی تلاش میں ہیں۔یہ بات اسٹیشن سربراہ کارے نے ایک اخباری بیان میں کہی۔
UFN/NTB