درامن کالج میں بدھ کے روز ہیروئن ملاء کیک کھانے سے تین اساتذہ کو ایمرجنسی میں لے جانا پڑا۔کیک میں ہیروئن کی ملاوٹ کی وجہ سے اساتذہ کو نشہ ہو گیا اور وہ گاڑی چلانے کے قابل نہ رہے۔ایمرجنسی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نشہ آور کیک کھانے سے انہیں زہر خورانی بھی ہو سکتی تھی۔
یہ کیک دو طلباء نے اسکول کے کچن میں بیک کیا تھا۔ انیس اور بیس سال کے ان طلباء نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ کیک میں ہیروئن انہوں نے ملائی تھی۔ان طالبعلوں کے گھر سے بھی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے کہ یہ کیک کس کس نے کھایا اور اس کے کیا اثرات ہوئے۔اسکول پرنسپل کے مطابق اس واقعہ سے اسکول کا ماحول بہت متاثر ہو اہے اور اساتذہ جمعرات کے روز نشہ کی وجہ سے اس قابل نہیں تھے کہ اسکول گاڑی چلا کر جا سکتے۔
NTB/UFN