ٹرونڈھے لاگ میں چوبیس افراد اور تین ماہرین آثار قدیمہ پر مشتمل ایک گروپ نے ایک پرانے کھیت کے پاس ایک خزانہ ویک اینڈد پر دریافت کیا ہے۔اس میں کئی دلچسپ اشیاء تھیں جن میں اسپین کے پندرہویں صدی کے چاندی کے سکّے ملے ۔اس کے علاوہ اسی دور کی ایک چاندی کی انگوٹھی اور پانچویں صدی کی ایک چاندی کی صلیب بھی شامل تھی۔
صوبے کے ماہر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہاں سے سولہویں اور سترہویں صدی کے سکّے بھی ملے۔کچھ چیزیں بہت ذیادہ قدیم ہونے کی وجہ سے قدیم اشیاء کے شعبہء میں تحقیق کے لیے دے دی گئی ہیں جبکہ باقی اشیاء میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔یہ آثار قدیمہ ایک ہزار سالہ پرانی جگہ آسٹرڈ سے برآمد ہوئی ہیں۔یہ ایک نامعلوم جگہ تھی س کے رہنے والوں کے بارے میں ذیادہ معلومات نہیں ہے۔
یہ سب کچھ دریافت کرنا بہت خوشی کا باعث تھا۔یہ بات مقامی اخبار سے میٹل کلب کے سربراہ نیکہی۔
NTB/UFN