سال کے پہلے حصے میں 1661 پناہ گزین ناروے آئے۔یہ تیسرا سال ہے کہ جس میں ناروے میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل کمی ریکارڈکی جا رہی ہے۔جبکہ 2007 سے لے کراب تک کے ریکارڈکے مطابق یہ پناہ گزینوں کی سب سے کم تعداد ہے۔
اس کے علاوہ پناہ گزینوں کی تعداد میں فروری سے مارچ تک کافی کمی ہوئی ہے جو کہ غیر معمولی ہے۔اس سال سب سے ذیادہ تعدادمیں پناہ گزین شام کے جنگ زدہ علاقوں سے آئے ہیں۔شام سے 276
درخواستیں موصول ہوئیں۔جبکہ سب سے آخری نمبر افغانستان کا ہے جہاں سے167 درخواستیں موصول ہوئیں۔
تیسرا بڑا گروپ جہاں سے درخواستیں موصول ہوئیں وہ ہے ایریتھریا جہاں سے 149 درخواستیں موصول ہوئیں۔جبکہ آخری گروپ صومالیہ اور ایتھوپیا کا ہے جہاں سے سو سو درخواستیں موصول ہوئیں۔
UFN/NTB