کینیڈین ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی برطانیہ’ڈنمارک’سویڈن’ناروے اور جاپان کے علمی ادبی دورے پر روانہ

خصوصی دعوت پربین الاقوامی سیمنار’ کانفرنس اور مشاعروں میں شرکت اور ٹوکیو یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے

ٹورونٹو (خبر نگار) فنونِ لطیفہ کے ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی برطانیہ’ڈنمارک’سویڈن’ناروے اور جاپان کے علمی و ادبی اداروں کی خصوصی دعوت پر بین الاقوامی سیمنار’کانفرنس اور مشاعروں میں شرکت اور ٹوکیو یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لئے ٹورونٹو سے ایک ماہ کے علمی و ادبی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔پروگرام کے مطابق 25 اپریل 2015 کو انجمن ترقیٔ اردو برطانیہ ‘ 1مئی 2015کو تحریمِ ادب ۔ یوکے اور 2 مئی 2015کو بزمِ اردو لندن کے علاوہ برمنگھم ‘ بریڈفورڈ اور مانچسٹرکے اجتماعات میںبھی شرکت کریں گے۔4مئی 2015 آپ ڈنمارک’ سویڈن اورناروے کے دورے پر روانہ ہونگے’جہاںان کے اعزاز میں بین الاقوامی مشاعرے منعقد ہونگے اور ”بزمِ ادب کوپن ہیگن” کی جانب سے انہیں ”رئیس امروہوی انٹرنیشنل ایوارڈ ”پیش کیا جائے گا۔ تسلیم الٰہی زلفی 11مئی 2015کو ایمسٹرڈیم ہوتے ہوئے 12مئی 2015کو ٹوکیو جاپان پہنچیں گے۔جہاں وہ ٹوکیو یونیورسٹی فارن لینگویج ڈپارٹمنٹ میں لیکچر دیں گے۔دوسرے روز اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے سفیرِ پاکستان کے لنچ میں شرکت کریں گے ۔16-17مئی 2015کو اردو نیٹ جاپان کی چھٹی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت اور ”اردو نیٹ جاپان ایوارڈ” وصول کرنے کے بعد ان شاء اللہ کینیڈا واپسی ہوگی۔
٭٭٭
zulfi@rogers.com
001 416 737 3458

اپنا تبصرہ لکھیں