تارکین وطن کو دوبارہ واپس لایا جائے گا

سائوتھ افریقہ میں تارکین وطن کو احتجاج کی وجہ سے ملک چھوڑنا پڑا۔ملایا افریقہ اور کینیا کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رہائشیوں کو دوبارہ اپنے گھروں میں بحال کریں گے۔ملایا نے بسیں کرائے پر حاصل کر لی ہیں جو مالائی لوگوں کو سائوتھ ا فریقہ سے واپس لائیں گی۔کینیا کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ان تارکین وطن کو سائوتھ افریقہ سے واپس لائیں گی جو وہاں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔جبکہ تارکین وطن کے ایک گروپ کے لیے ہمسایہ ملک مکے داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
سائوتھ افریقہ میں تارکین وطن کے خلاف ہنگامے دو ہفتہ قبل شروع ہوئے جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔مظاہرین نے غیر ملکیوں کی کھانے پینے کی دوکانوں پر حملہ کر کے اشیائے خور دو نوش لوٹ لیں۔
سائوتھ افریقہ میں مقامی افراد میں بیروزگاری عروج پر ہے۔اس لیے اکثریت کا خیال ہے کہ مقامی لوگ بیرون ملک سے آنے والے با روزگار افراد پر سخت ناراض ہیں۔
چین اور افریقی یونین اے ئو نے سائوتھ افریقہ سے استدعا کی ہے کہ وہ ملک میں غیر ملکیوں کے تحفظ میں اضافہ کریں۔جمعہ کے روز سائوتھ افریقہ کی وزارت خارجہ کے سربراہ دیگر افریقی ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں وہ ملکی تصادم اور تشدد کے ممکنہ حل پر غور کریں گے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں