اس سال کے آغاز میں رقعہ کی گلیوں میں سرعام ایک شخص کو تشدد کرکے ہلاک کرنے والے دہشت گردکا تعلق ناروے سے ہے۔مقامی نارویجن اخبار ڈاگ بلادے کے مطا بق وہ دہشت گرد خود Abu Shahrazaad al Narwegi کو ابو شہر زاد النارویجین کہلاتا تھا۔جبکہالنارویجن عربی لفظ ہے۔اخباری نمائندے نے اس شخص کو شناخت بھی کر لیا ہے اور اسے یہ بھی معلوم ہو گیا ہے کہ وہ ناروے میں کس جگہ سے تعلق رکھتا ہے۔جبکہ پولیس سیکورٹی سروس کے اہلکار تھرونڈ نے اس بات پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
NTB/UFN