ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک فرد یہ رائے رکھتا ہے کہ سن دو ہزار سترہ کے الیکشن کے بعد موجودہ وزیر اعظم سول برگ وزیر اعظم کی سیٹ جیت سکے گی۔جبکہ اس سے تین گنا ذیادہ لوگ اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ لیبر پارٹی کے لیڈر یونس گہر کے وزیر اعظم بننے کے ذیادہ چانسز ہیں۔ٹی وی ٹوکے ایک گیلپ سروے کے مطابق 74.08 فیصداس بات پہ یقین رکھتے ہیں کہ یونس گہر اگلے الیکشن کے بعد وزیر اعظم بنیںگے۔جبکہ بائیس فیصدافراد کے مطابق سول برگ اپنی موجودپوزیشن قائم رکھیں گی۔
جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی اکثریت یعنی اکیاون فیصد ممبران نے اپنے ووٹ سولبرگ کو اور سنتالیس فیصدنے ستورے کو ووٹ دیے۔سول برگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں جبکہ سوشلسٹ پارٹیاں مقبول ہو رہی ہیں۔اور لیبر پارٹی کی کارکردگی بھی بہتر ہے تو یہ عجیب بات نہیں کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یونس گہر کے اقتدار میں آنے کے ذیادہ چانسز ہیں۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ بھی یہی چاہتے ہیں۔
جبکہ دوسرے سوال کے جاب میں ایف آر پی پارٹی کی سیو جانسن کو سب سے ذیادہ اسکور ملا۔
NTB/UFN