نارویجن حکومت نے بحیرہء روم میں ایک امدادی بحری جہاز بھیجا ہے جس میں پانچ سو افراد کی گنجائش ہو گی۔بحری جہاز کا رقبہ ایک ہزار مربع میٹرہے۔یہ جہاز بحیرہء روم میں پناہ گزینوں کی امداد کے سلسلے میں بھیجا گیا تھا۔میری ٹائم ڈاٹ این او کے مطابق بحری جہازوں کے ٹینڈر کے لیے پچیس کمپنیوں سے رابطہ کیے گئے تھے۔ امدادی بحری جہاز کے انتخاب اور سمندر میں بھیجنے کی آخری تاریخ اگلے سوموار کو ہے۔اس کا مقصد بحیرہء روم میں ان اطالوی امدادی کاروائیوں میں حصہ لین اہے جو گزشتہ دنوں مسافروں کے ڈوبنے کے بعد سے کی جا رہی ہیں۔
NTB/UFN