بدھ کے روز نارویجن ٹیم زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے نیپال پہنچ گئی۔حالیہ زلزلہ میں آٹھ ملین کے لگ بھگ افراد متاثر ہوئے ہیں۔نارویجن اخبارکے مطابق منگل کے روز کھٹمنڈو ائیرپورٹ پر جگہہ نہ ہونے کی وجہ سے نارویجن امدادی ٹیم کا جہاز لینڈ نہ کر سکا۔بدھ کی صبح بالآخر جہاز کو اترنے کا سگنل ملا ۔ ایک سو چونتیس افراد اور پانچ کتوں پر مشتمل اس ٹیم کو آذربائیجان میں کلئیرنس کے لیے طویل انتظارکرنا پڑا۔اس دوران ٹیم کو ہوٹل میں ٹھہرنا پڑا۔ٹیم کے اراکین پورے جوش و خروش سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے منتظر ہیں۔ٹیم کے اراکین نے منگل کے روزفیس بک پر لکھا کہ اراکین میں ٹیم اسپرٹ ہے اور وہ امدادی کاروائیاں شروع کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔
ٹیم کے پاس پندرہ ٹن کا امدادی سامان ہے ۔جبکہ تربیت یافتہ کتے ملبہ میں سے افرادکو تلاش کرنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔نارویجن حکومت نے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ایک اعشاریہ تیس ملین کرائون کی امدادی رقم مختص کی ہیئ۔ہفتہ کے روز آنے والے زلزلہ کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے۔
چرچ کی امدادی آگنائیزیشن متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی جہاں اس نے لوگوں کو صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کا کام سنبھال لیا۔
ہیلینڈ Helland. نے کہا کہ ایسے آفت زدہ علاقے میں کام مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ آمدو رفت کے بیشتر راستے بند ہو جاتے ہیں۔بین لاقوامی آرگنائیزیشن ایف این کے مطابق زلزلہ سے آٹھ ملین کے لگ بھگ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک ملین افراد جاں بحق ہو ئے۔کئی لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔انہیں صفائی کے لیے سامان خیمے اور قالینوں اوردوائوں کی ضرورت ہے۔
ناروے کے ریڈکراس نے ایک موبائیل ہسپتال ڈاکٹروں نرسوں اوردوائوں کے ساتھ روانہ کیا ہے جو کہ اس ویک اینڈ سے کام شروع کردے گا۔
NTB/UFN