نارویجن ٹرین سروس تعطل کا شکار

نئے ٹرین کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ٹرینیں اپنی منزل پر تاخیرسے پہنچیں۔اس وجہ سے کئی ملازمین وقت پراپنی ملازمت پر نہ پہنچ سکے۔سسٹم میں خرابی کی وجہ سے کئی ٹرینیں اسٹیشنوں پر کھڑی رہیں۔خراب ہونے والے سسٹم کی تنصیب ماہ اپریل میں کی گئی ہے۔یہ سسٹم ایک نیٹ ایپ ہے۔
سسٹم کی خرابی کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹرینیں تاخیر سے پہنچیں تا ہم اوسلو میں حالات بہتر رہے۔سوموار کی صبح سسٹم انجینئر نے این آر کے ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سسٹم کی مرمت کی کوشش میں مصروف ہیں تاہم یہ بہت سست سسٹم ہے۔جیسے ہی تمام ٹرینیں چلنا شروع ہوئیں سسٹم میں خرابی ظاہر ہوئی ۔بالآخر ٹرینیں رک گئیں۔
ریلوے اسٹیشن کی جانب سے مسافروں کو متبادل ذرائع استعمال کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے۔جبکہ محکمہء ریل بھی مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ مہیاء کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں