ہمیں قدرتی آفات کی لیے تیار رہنا چاہیے ۔۔۔۔

واکس دال کے میر ایرک ہا گا Eric Haga نے مقامی اخبار برگن ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز ہونے والے لینڈسلائڈ میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔مئیر نے کہا کہ اس جگہ پر ایک دن کوئی بڑی آفت آ سکتی ہے جس کے لیے ہمیں ذہنی طور پر اورتمام ایمرجسنی اہلکاروں کو تیار رہنا چاہیے۔لینڈ سلائڈ کا شکار ہونے والی سڑک پر سے ہر روز پانچ ہزارگاڑیاں گزرتی ہیں۔
منگل کے روز ہونے والے حادثے کے بعد ای سولہ موٹر وے کو جمعرات کی صبح کھولا گیا۔جبکہ ریلوے لائن کو منگل کی رات کو ہی صفائی کے بعد کھول دیا گیا تھا۔ریلوے لائن پر موجود درخت مٹی اور پتھروں کی صفای کردی گئی تھی۔لینڈ سلائیڈ سے کچھ دیرپہلے ایک ٹرین آفت زدہ علاقے سے گزر گئی تھی جبکہ دوسری مٹی میں پھنس گئی ۔تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں آئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں