این آرکے چینل پر معروف صحافیوں کا ملازمت ختم کرنے کا فیصلہ

معروف نارویجن ٹی وی اور ریڈیوچینل کے دو صحافیوں نے صحافت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انیتا گروتھAnnette Groth نے ٹی وی چینل پر صحافت کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔انیتا نے کہا کہ ان کے پاس کام کرنے کے کئی اور منصوبے ہیںوہ لنڈن اور واشنگٹن کے ٹی وی چینلز پر بھی کام کر چکی ہیں۔وہ نارویجن ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کی سربراہ بھی تھیں جو وہ ہ اپنے ساتھی رابرٹ بوشChristian Borch. کے ساتھ کرتی تھیں۔
جبکہ ایو ا نور لند Eva Nordlundنے اپنے کیریر کاآغاز ایک سیاستدان کے طور پر کیا تھا ۔بعد ازاں انہوں نے این آر کے کے ریڈیو چینل پر اتواار کا اخبار پروگرام پیش کیا ۔انہیں اس پروگرام سے خاصی شہرت ملی مگر اب وہ دو اگست کو اپنا آخری پروگرام پیش کریں گی۔
NRK /UFN

اپنا تبصرہ لکھیں