اوسلو میں بچوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیاگیاہے ۔اس کانفرنس میں دنیا بھر سے ساٹھ ممالک کے مندوبین نے شرکت کی ہے۔اس کا مقصد آرمی ایریامیں واقع بچوں کے اسکولوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ نارویجن وزیر خارجہ برینڈے نے اعلان کیا ہے کہ ناروے بچوں کے تحفظ کے لیے دس ملین نارویجن کرائون کی رقم مختص کرے گا۔اوسلو میں اسکولوں کے تحفظ کی کانفرنس فساد زدہ اور جنگی ممالک میں بچوں اور نو جوانوںکے اسکولوں کے بین الاقوامی تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔نارویجن وزیرخارجہ برینڈے نے کہا کہ ہم نے جو قدم اٹھایا ہے ا سکی پہلے سے ہی بہت حمائیت موجود ہے۔
یہ کانفرنس نارویجن فار ن منسٹری کے زیراہتمام منعقد کی گئی ہے ا س میں اسکولوں کے بچوں کو ہنگامی حالات میں تحفظ کے لیے ٹریننگ پروگرام متعارف کرائے جائیںگے۔جس میں اب تک تیس ممالک نے حصہ لینے کی حا می بھری ہے۔
کانفرنس میں بتایا گیاکہ پچھلے پانچ برسوں میں سترفیصد ممالک میں ملٹری اورمتحرب گروپوں کی جھڑپوں میں اسکولوں کے بچوں کو بہت نقصان پہنچاہے۔ان ممالک میں افغانستان،پاکستان ،کولمبیا،صومالیہ،سوڈان اورشام شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہنگامی حالت میں شعبہء تعلیم پرسب سے کم بجٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ناروے اس سلسلے میں بچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا ہے۔سن دو ہزارچودہ میں ناروے کا آٹھ اعشارہ آٹھ فیصد فلاحی بجٹ جو کہ تین اعشاریہ تین ارب کرائون کے مساوی ہے شعبہء تعلیم کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
NTB/UFN