پولیس کو جمعرات کی رات تین بج کرپچپن منٹ پر اطلاعات موصول ہوئیں کہ Auli centre میں منی بینک کا سیفٹی الارم بج رہا ہے ۔ روم ریک پولیس اسٹیشن کے اہلکار Oyvind Stromsborg اوئی وند کے مطابق کچھ ہی دیر بعد منی بینک مشین کے پڑوس میں موجود لوگوں کی کالز موصول ہونی شروع ہو گئیں کہ منی بینک پردھماکہ ہوا ہے جس کی آواز سے لوگ جاگ اٹھے۔عینی شاہدوں کے مطابق ایک کار دھماکہ کے بعد جائے وقوعہ سے جاتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔تاہم ابھی تک پولیس یہ پتہ نہیں لگا سکی کہ کار میں موجود افراد نے منی بینک سے رقم لوٹی یا نہی؟
واردات کے علاقے میں پولیس تفتیش کررہی ہے اوراس غرض سے فضا میں ہیلی کا پٹر پر نگرانی ہو رہی ہے۔پولیس نے شہریوں سے استدعاء کی ہے کہ وہ انہیں مجرموں کی نشا ندہی کے لیے ٹپس دیں۔
NTB/UFN