نارویجن ایمرجنسی بحری جہاز اپنے عملے کے ساتھ بحیرہء روم میں غیر قانونی طور پر کشتیوں میں سمندر پار کرنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے گشت کر رہا ہے۔بحری جہاز میں بحری عملے کے علاوہ امدادی ٹیم اور نارویجن امیگریشن پولیس کے اہلکار سوار ہیں۔ بحری جہاز میں پندرہ عملے کے افراد آٹھ پولیس آفیسر اور دس پولیس ڈیفنس کے افراد سوار ہیں۔یہ امدادی مہم نارویجن پولیس اور بین الا قوامی جرائم سروس KRIPOS کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔
ایک جائزے کے مطابق اس سال بحیرہء روم میں افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے اٹھارہ سو کے لگ بھگ افراد چھوٹی کشتیوں میں سمندر پار کرتے ہوئے مارے گئے۔جبکہ پچاس ہزار سے ذائد افراد اٹلی کے ساحلوں تک پہنچے میں کامیاب ہو گئے۔
NTB/UFN