شام اور عراق میں لڑائی کے لیے ناروے سے پانچ افراد روانہ

نارویجن سیکورٹی پولیس کے مطابق شام کی جھڑپوں میں حصہ لینے کے لیے اب تک ناروے سے اسی کے قریب افراد روانہ ہو چکے ہیں۔ان میں سے پانچ کا تعلق صوبہ روگے لینڈ سے ہے۔روگے لینڈ Rgaland پولیس نے مقامی اخبار روگے لینڈ بلاد Rogaland blad کو بتایا کہ ان تمام پانچ افراد کا تعلق مختلف غیرملکی پس منظروں سے ہے۔ان میں سے آخری فر د چھ ماہ پہلے روگے لینڈ سے شام یا عراق کے متحارب گروپوں کی لڑائی میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوا تھا۔
ان میں سے کچھ افراد نا معلوم ہیں جبکہ کچھ افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔یہ بات روگے لینڈ کے مقامی پولیس آفیسر Stig Ledaal اسٹیگ لی ڈال نے مقامی اخبار کو بتائی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام افراد ناروے میں لڑکپن کے زمانے میں آئے اور انفرادی طور پر انتہا پسند بن گئے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں