نارویجن جسٹس منسٹر آندرس نے پارلیمنٹ کو سفارش کی ہے کہ ناروے میں اس آسائلم یا پناہ ایپلائی کرنے والے ان پناہ گزینوں کو تین روز یا بہتر گھنٹے کے لیے جیل بھیجا جائے جن کے پاس پناہ ایپلائی کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔یہ مشورہ جسٹس منسٹر نے جمعہ کے روز دیا۔اس کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ حق دار ہیں ان کی درخواستوں پہ غور کرنے کے لیے کوئی رکاوٹ نہ ہو اور ان درخواستوں پر بر وقت ایکشن لیا جا سکے۔آنندسن Anundsen نے اس مشورے کو ایک اہم سگنل قراردیا ہے۔
انہوں نے کہ اکہ ایسے پناہ گزین جو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پناہ کی درخواستیں دیتے ہیں انہیں بہتر گھنٹے جیل میں رکھا جائے گا جب کہ اس دوران ان کی درخواستوں کا فیصلہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر کر دیا جائے گا۔
NTB/UFN