یونان کی سیر کرنے والے نارویجن سیاحوں کے لٹنے کا خطرہ۔۔

یونان جانے والے سیاحوں کو انشورنس کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں سیر کے لیے جاتے وقت ضرورت سے ذیادہ رقم ساتھ لے کرجائیں ا سلیے کہ اب وہاں رقم کی چوری کے امکانات پہلے سے ذیادہ بڑھ گئے ہیں۔جیسے ہی نارویجن سیاحوں کو یونان کی سیر پر ذیادہ رقم ساتھ لے جانے کی ہدایات دی گئیں اس کے ساتھ ہی ایک نارویجن سیاح لڑکی کو ایک یونانی جزیرے پرپانچ سو پچاس یورو کی رقم سے محروم کر دیا گیا۔
اس کے بعد ایک اور اسی قسم کی چوری کی رپورٹ بھی سامنے آئی۔یورپین انشورنس کی ڈپٹی دائریکٹر ایما الزبتھ وینس لینڈ
کے مطابق Emma Elisabeth Vennesland چور یہ بات جانتے ہیں کہ سیاح چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے ساتھ رقوم لائیں گے۔اس لیے اب ایسی چوریوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔اس لیے سیاحوں کے لیے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیںکہ وہ اپنے ساتھ بڑی رقم لے کر نہ جائیں اور قم کو اپنے گروپ میں بانٹ لیں یا پھر کسی بھی محفوظ مقام پہ رکھیں۔ساحلوں پہ جاتے وقت اپنی رقم کی حفاظت کریں۔اس لیے کہ نارویجن انشورنس کمپنیاں چوری کی صورت میں تین ہزار کرائون سے ذیادہ رقم چوری ہونے کی صورت میں مدد نہیں کرے گی۔یہ رقم ایک فرد کے لیے ہے۔جبکہ اوسلو میں موجود یونانی سفارت خانے نے یونان جانے والے نارویجن سیاحوں کے سفر کو محفوظ بنانے کی گارنٹی دی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں