بنگلہ دیش میں کپڑوں کی تقسیم کے دوران چوبیس افراد کی ہلاکت

بنگلہ دیش میں ایک کپڑے کی مل میں نادار عوام کو کپڑے بانٹنے کے دوران بھگدڑ مچ جانے کی وجہ سے چوبیس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔یہ بات بنگلہ دیشی پولیس آفیسر معین الحقی نے ایک خبر رساںیجنسی کو بتائی۔اس نے بتایا کہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں میں ذیادہ تعداد کمزورخواتین کی ہے۔یاد درہے کہ ماہ رمضان میں کئی لوگ غرباء میں کپڑے تقسیم کرتے ہیں۔یہ کپڑے ایک فیکٹری تقسیم کر رہی تھی۔کم جگہ اور ذیادہ لوگوں کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کی تحقیق کے سلسلے میں فیکٹری کے اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں