نوجوانوں میں بلڈ پریشر کی دوائوں کے استعمال میں سترفیصد اضافہ کا رجحان

دوائیں خریدنے کے اندراج رجسٹر سے یہ معلومات حاصل ہوئی ہے کہ بلڈ پریشرکی دوائیں استعمال کرنے میں نو جوانوں میں سترفیصد اضافہ ہوا ہے۔یہ اضافہ تیس برس سے کم عمر کے افراد میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ شوگر اور موٹاپے کی بیماریاں بتائی گئی ہیں۔یہ اضافہ دوسری عمر کے گروپوں کی نسبت اس عمر میں ذیادہ دیکھنے میں آیا ہے۔یہ بات نارویجن میڈیسن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹائنر میڈسن نے نیوز چینل این آر کے سے گفتگو کے دوران بتائی۔
شوگر اور موٹاپے کی بیماری کی وجہ سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔لیکن یہ بات اچھی ہے کہ نو جوان ضرورت پڑنے پر ایک مرتبہ دوا کے استعمال سے ان پرکنٹرول کر لیتے ہیں ۔تا ہم نو جوانوں میں صحت کا معیار خراب ہو گیا ہے۔میڈسن نے یہ بات واضع کر دی کہ بلڈ پریشر کے لیے استعمال کی جانے والی دوائیں محفوظ ہیں۔ٹی وی نیوز چینل این آر کے کے مطابق اس وقت دس ہزار نو جوان جن کی عمریں تیس سال سے کم ہیںبلڈ پریشر کی دوائیں ستعمال کر رہے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں