ناروے۔ استبول یونیورسٹی شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر خلیل توکر کی نئی تصنیف ” شکوہ اور جواب شکوہ کا منظوم ترکی ترجمہ” شائع ہو گئی ۔
اوسلو(عقیل قادر)استبول یونیورسٹی اردو شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر خلیل توکر جو اردو میں کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں انہوں نے حال ہی میں ترکی زبان میں علامہ محمد اقبال کی شہرہ آفاق نظم شکوہ اور جواب شکوہ کا منظوم ترکی ترجمہ معہ تفصیلی پیش لفظ شائع کردی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر خلیل توکر کا یہ ترجمہ منفرد اور اقبال شناسی کے حوالے سے ترکی ادب میں ایک خوبصورت اضافہ ہو گا۔ ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ڈاکٹر خلیل توکر کو علامہ اقبال کا عظیم کام ترکی زبان میں ترجمہ کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور سلام پیش کرتی ہے۔