اسرائیل طاقت کے زورپرمقبوضہ مغربی پٹی میں سو سیا کے گائوں میں رہائشیوں کا انخلاء کر کے ان کے گھروں کو مسمار کر نے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔جبکہ ناروے اسرائیل کے اپنے منصوبوں سے باز رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس لیے کہ یہ بات نہ صرف سوسیا کے تین سو پچاس رہائیشیوں کے لیے پریشان کن ہے بلکہ اسرائیل کے اس اقدام سے علاقے کے امن کو بھی خطرہ ہے۔یہ بات آج بدھ کے روز نارویجن وزیر خارجہ برینڈے نے ایک اخباری بیان کے دوران بتائی۔گائوں کے رہائشیوں کو اس بات کا خطرہ ہے کہ اسرائیلی بلڈوزر چند روز میں گائوں میں داخل ہو کر ان کی رہائشوں کو مسمار کر دیں گے۔
یونائیٹڈاسٹیٹس کی جانب سے اسرائیلی اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ یو رپین فارن منسٹری کی جانب سے ایک مشترکہ یا دادشت اسرائیل کو دی گئی جس میں اسے علاقے میں جبری انخلاء سے باز رکھنے کی اپیل کی گئی۔پچھلے ہفتے گائں میں ایک اسرائیلی جنرل نے دورہ کیا اور لوگوں کو بتایا کہ علاقے کے گھروں کومسمار کر دیا جائے گا۔
NTB/UFN