ماسکومیں تعینات ایک سینئیر سویڈش ڈپلومیٹ کو برطر ف کر کے سویڈن بھیج دیا گیا۔برطرفی کی وجوہات واضع نہیں ہیں ۔تاہم کچھ روز پہلے سویڈن میں تعینات ایک روسی ڈپلومیٹ پر سفارتی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکے اسے گھر واپس بھیج دیا گیا تھا۔چنانچہ سویڈش ڈپلومیٹ کی برطرفی درحقیقت ایک انتقامی کاروائی نظر آتی ہے ۔سویڈش خبر رساں ایجنسی سے سویڈش وزارت خارجہ کے پریس آفیسر جوہان ٹیگل کے مطابق سویڈش ڈپلومیٹ جس کو برطرف کیا گیا ہے کے خلاف کوئی خاص الزامات نہیں لگائے گئے۔
NTB/UFN