اوسلو بلندرن یونیورسٹی کے علاقے میں ایک سیکورٹی پولیس پر ایک شخص نے دوران ڈیوٹی فائرنگ کردی ۔حملہ آور شخص نے گارڈ کے سینے کا نشانہ لیا لیکن بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے سیکورٹی گارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ یہ اطلاع گارڈ نے پولیس اسٹیشن کو بدھ کی صبح دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گارڈ نے بلندرن یونیورسٹی کے علاقے میں دوران ڈیوٹی دو مشکوک افراد کو دیکھا گیا۔۔اس نے ان کا پیچھا کیا اور ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ افراد بھاگ کھڑے ہوئے ۔اس پر اس نے ڈیوٹی پر موجود ایک اور گارڈ سے مدد طلب کی جب وہ لوگ ان افراد کے پیچھے گئے ان میں سے ایک فرد نے پیچھے مڑ کر اس پر فائر کھول؛ دی ااور چار گولیاں برسائیں جو خوش قسمتی سے حفاظتی جیکٹ کی وجہ سے کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں۔
پولیس اس علاقے میں بم تلاش کر رہی ہے۔ یہ علاقہ اوسلو یونیورسٹی کے قریب ایپل وائین Apalveien کا علاقہ ہے۔وہاں کچھ لا وارث مشکوک اشیاء ملی ہیں جن میں ایک جیکٹ بھی شامل ہے۔علاقے کی ناقہ بندی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں تاخیر ہو رہی ہے۔پولیس آپریشن آفیسر کے مطابق فائر کرنے والے شخص کا قد ایک سو پچھتر سینٹی میٹر رنگت سفید ہے جبکہ اس نے سلیٹی جوتے اور سرخ ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔اور وہ شخص انگلش بولتا تھا۔
NTB/UFN