اوسلو یونیورسٹی میں خود کو گولی مارنے والی محافظ کے خلاف مقدمہ

اوسلو یونیورسٹی میں خود کو گولی مارنے اور جھوٹے جعلی بم کی افواہ پھیلانے والے چوکیدار کے خلاف کیس میں عدالت نے توسیع کر دی ہے۔چوکیدار پر بم کی جھوٹی افواہ سے خوف و ہراس پھیلانے جھوٹے دھمکی آمیز پیغامات اور غلط بیانی کے الزامات ہیں۔
پولیس نے ملزم کو چار ہفتوں کے لیے جیل کی حراست میں بھجنے کی درخواست کی ہے۔جبکہ جمعہ کے روز عدالت میں بند دروازوں کے پیچھے اس پر مقدمہ چلایاجائے گا۔جبکہ مقدمہ میں چوکیدار کی نفسیاتی صحت کا ٹیسٹ لینے کی درخواست بھی دی جائے گی۔تھرگ وے
Trygve ااسٹاف کی محافظ ہے۔اس کا بیان ہے کہ وہ کام پر ڈر گئی تھی۔تاہم بم کی جھوٹی افواہ اڑانے کے بارے میں ابھی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں