نارویجن سمندر واٹر اسکوٹر سے پار کرنے کی کوشش

ایک شخص نے ہفتے کے روز نارویجن سمندر کو واٹر اسکوٹر جیسی مختصر آبی سواری سے نارویجن سمندر کو پار کرنے کی کوشش کی جو کہ کامیاب نہ ہو سکی۔آدھے راستے ہی میں واٹر اسکوٹر کا ایندھن گیسولین ختم ہو گیا ۔ایندھن حاصل کرنے کے لیے ا واٹر اسکوٹر سوار نے کئی چھوٹی کشتیوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن کوئی کشتی نہ رکی۔آخرکار ایک امدادی بحری جہاز اس کی مدد کے لیے رکا۔ اس نے بحری جہاز سے واٹر اسکوٹرکے لیے ایندھن طلب کیا ۔لیکن اسے بتایاگیا کہ اس بحری جہاز میں پہلے ہی نا کافی گیسو لین ہے ۔اس لیے اسے بحری جہاز میں سوار کر کے ڈنمارک کے ساحل پے لے جایا گیا۔
تفتیشی پولیس کے مطابق واٹر اسکوٹر جیسی چھوٹی سواری میں نارویجن سمندر کو عبور کرنے کی کوشش کوئی عقلمندی نہیں ۔اس شخص نے جن کشتیوں کو روکا تھا وہ اتنی چھوٹی چیز کو سطح سمند رپر نہیں دیکھ سکتی تھیں۔تاہم ا سکے پاس سے کسی قسم کی کئی مشکوک چیز یا نشہ وغیرہ برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ اسے واٹر اسکوٹر جیسی چھوٹی سواری میں نارویجن سمندر عبور کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں