منگل کے روز Gudvangatunnelen Sogn اور Fjordane میں ایک سرنگ سے گزرنے والی ٹورسٹ بس آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔تمام مسافروں کو بچا لیا ہے تاہم چار مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ٹی وی چینل این آر کے کے مطابق ناروے میں طلباء کو آگ لگنے کی صورت میں بچائو کی ٹریننگ دی جاتی ہے لیکن اس طرح سرنگ میں آگ لگنے کی صورت میں طلباء کے لیے کسی عملی تربیت کا انتظام نہیں ہے۔ناروے کے آگ بجھانے کی ٹریننگ دینے والے اسکولوں کے پاس ایسا کوئی بندوبست نہیں جہاں وہ اپنے طلباء کو سرنگ میں آگ لگنے کی صورت میں عملی طور پر حفاظتی تدابیر سکھا سکے۔
اس موسم گرماء میں ایک اور سر نگ میں ایک تیل کا ٹینکر پھٹ گیا تھا ۔اس میں بھی لوگوں کو بچا لیا گیا تھا لیکن وہ سرنگ ابھی تک بند ہے۔اسکول ڈائریکٹر روار جانسن کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ایسی ٹریننگ عملی طور دینا ممکن نہیں اگر اس کے لیے متعلقہ جگہ میسر نہ ہو۔طلباء کو سرنگ کی آگ پرقابو پانا تو سکھایا جاتا ہے لیکن اس کی ٹریننگ نہیں دی جاتی ۔
ایک سیاستدان شیل نے اس نقطہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا عہد کیا ہے۔
NTB/UFN