مریضوں کے قتل میں ملوث قاتل ڈینش نرس

ڈینش ہسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس جس پر مریضوں کے قتل کا الزام ہے اس پر مزید دس مریضوں کے قتل میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تیس سالہ نرس پر چار مریضوں کے قتل کا الزم ہے۔یہ معلومات پولیس کو دوران تفتیش ملی۔ان جرائم کی نشاندہی وکیل یورگن Jørgen Lange نے کی جبکہ کچھ مریض ابھی زندہ ہیں۔
تیس سالہ ملزمہ مارچ سے پولیس کی تحویل میں ہے۔اسے تین مریضوں کے قتل اور ایک مریض کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تفتیش کے مطابق ان چارمریضوں کو ایک نا معلوم دوا اٹھائیس فروری سے یکم مارچ تک انجیکشن کے ذریعے دی جاتی رہی۔پولیس کے مطابق چوتھا مریض جسے نرس نے قتل کرنے کی کوشش کی تھی وہ اس دوران قتل نہیں ہوئی تھی۔تاہم نرس نے اقبال جرم سے انکار کیاہے۔
NTB/ UFN

اپنا تبصرہ لکھیں