استوانگر نرسری اسکول میں ٹی بی میں مبتلاء ملازم

ناروے کے شہر استوانگر کے ایک نرسری اسکول میں ایک نرسری ٹیچر کے جسم میں ٹی بی کے جراثیم پائے گئے۔اب محکمہء صحت کی جانب سے کنڈر گارٹن اسکول کے بچوں کے خون کے ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔تاہم جس ٹیچرکے خون میں ٹی بی کے جراثیم پائے گئے تھے وہ علاج کے بعد اب مکمل صحت یاب ہے۔ اس سلسلے میں یہ قیاس ہے کہ ٹی بی کے یہ جراثیم بیرون مک سفر کے دوران انفیکشن کی وجہ سے خون میں داخل ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ ٹرونڈھائم کائونٹی کے مطابق پرائمری اسکول میں بھی چار افراد کے خون میں ٹی بی کے جراثیم پائے گئے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں