ناروے۔معروف بزنس مین ملک شیر سلطان جوئیہ کی طرف سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ دُرانی کے اعزاز میں پُروقار ڈنر کا اہتمام
اوسلو(عقیل قادر)معروف بزنس مین ملک شیر سلطان جوئیہ کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی، چیف ایڈیٹر گوجر خان ٹو ڈے عرفان راجہ، چیف ایڈیٹر پاک ناروے ٹائم میاں صفدر، نمائندہ روزنامہ جذبہ عارف علی عارف، چیف ایڈیٹر نیوز انٹرنیشنل ملک عمران شریف کے اعزاز میں ایک پُروقار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ملک منظور جوئیہ، احسان جوئیہ، عامر سلطان جوئیہ، رانا شیر، رانا امیر، پی آئی اے انچارچ حسن مٹلہ، پاک ناروے فورم کے جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد، چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، مہر محسن رضا، نائب صدر راجہ عاشق حسین، انفارمیشن سیکریڑی چوہدری قمر عباس ٹوانہ، سنیئر نائب صدر مہر محمد عباس، چوہدری جاوید سرور اور افتخار احمد ناز نے شرکت کی۔