ناروے آنے والے پناہ گزینوں میں ریکارڈ اضافہ
پچھلے تین ماہ میں شام سے ناروے آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں ایک ہزار پناہ گزینوں کا اضافہ ہوا ہے۔پولیس امیگریشن سروس نے پچھلے چند ہفتوں سے اوسطاً فی ہفتہ کے دوران پانچ سو سے ذیادہ پناہ گزین رجسٹرڈ کیے ہیں جبکہ این آر کے نیوز چینل کے مطابق عام طور سے یہ تعداد ایک سو سے ڈیڑھ سو تک ہوتی ہے۔ریفستاد Refstad transit center ٹرانزٹ سینٹراوسلو تمام پناہ گزینوں کے خوش آمدیدکہہ رہا ہے۔سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اب تک یہاں ایک ہزار اناسی پناہ گزین رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔جن میں سے چھ سوپناہ گزین صرف ماہ اگست میں ملک شام سے آئے تھے۔
جمعرات کی شام کو اوسفولڈ پولیس نے شام اورافغانستان سے آنے والے بائیس پناہ گزینوں کوکیمپوں میں جگہ دی۔یہ پناہ گزین ناروے میں بس اور ٹرین کے ذریعے سے آئے تھے۔سوموار کے روزسویڈن سے چالیس پناہ گزین آئے تھے۔اوسفولڈ پولیس کے مطابق اتنے بڑے گروپوںکا ایک ساتھ آنا غیر معمولی بات ہے۔امیگریشن ڈائیریکٹر فرودے Frode Forfang کے مطابق پناہ گزینوں کو سیٹ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ان میں سے اکثر پناہ گزین نارویجن رہائشی ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پچھلے موسم گرماء میں ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
NTB/UFN