اسکینڈینیویاء میں بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آمد متوقع

ڈنمارک کی پولیس اس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے کہ اتوار کے روز کشتیوں اور ٹرینوں کے ذریعے دو سو اکتالیس پناہ گزینوں کے ساتھ کیا کیاجا ئے۔تین پولیس دسٹرکٹ ان پناہ گزینوں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔اس کے علاوہ اکہتر پناہ گزینوں نے پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔
ڈینش پولیس کا کہنا ہے کہ ڈبلن معاہدے لے مطابق اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ یہ پناہ گزین جہاں سے آئے ہیں انہیں وہاں واپس بھیج دیا جائے۔اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن جو بات غیر معمولی ہے وہ پناہ گزینوں کی بڑی تعداد ہے۔یہ بات Soren Lolland-Falster پولیس آفیسر سارن نے کہی۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں