ناروے۔بزم نقشبند اوسلو میں محمد اسامہ مرحوم کی برسی اور یوم دفاع پاکستان کے شہیدوں کے لیے ایصال ثواب کی روحانی محفل کا انعقاد
اوسلو(عقیل قادر) بزم نقشبند اوسلوکے مرکز پر 6 ستمبر کو ایک پُرنور اور روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا، راجہ غالب نے اپنے جواں سالہ بیٹے کی برسی، گیاریویں شریف اور یوم دفاع پاکستان کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لیے روحانی محفل کا اہتمام کیا ، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد اکرام نے کیا جبکہ حاجی محمد یونس نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ بزم نقشبند اوسلو کے صدر محمد اسلم گوندل نے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
گیاریویں شریف کے حوالے سے خصوصی گفتگو قاری نذیر اختر امام و خطیب بزم نقشبند نے کی۔ نوجوان مبلغ اسلام حافظ علامہ شیراز مدنی امام و خطیب مسلم سنٹر کالبکن نے ایصال ثواب کی شرعی حثیت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کی۔ روحانی محفل میں جن معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر مبشر بنارس امیدوار اوسلو سٹی کونسل، محمد سعید پاکستان ایمبیسی ناروے، چوہدری اسماعیل سرور چیف آرگنائزر پاک ناروے فورم ، راجہ عاشق حسین نائب صدر پاک ناروے فورم، چوہدری افتخار ناز، چوہدری مظہر حسین سنیئر رہنما اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی، معروف سماجی شخصیت چوہدری عجب، ارشدوحید چودھری ڈائریکٹر اوورسیز ٹی وی، چوہدری افتخار، مرزا انور بیگ صدر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی، مظفر گوندل، شاکر اعظم،چوہدری مختار آف بھاگو،چوہدری رفاقت،سعید رفیع، میاں صفدر ایڈیٹر پاک ناروے ٹائمز، علی اصغر شاہد نائب صدر پی پی پی ناروے اور دیگر شامل ہیں۔
ALLAH Qabool Farmae, Masjid Bht Khubsurat hai