اس سال ماہ جنوری سے ایک اڑتالیس سالہ نارویجن شہری اولے جون Ole Johan Grimsgaard-Ofstad کو شام کی انتہاء پسند تنظیم آئی ایس نے اغواء کر لیا تھا۔اب یہ اغواء کنند گان اولے کی رہائی کے لیے تاوان طلب کر رہے ہیں جو کہ نارویجن حکومت نے ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے بدھ کی رات اپنی تقریر میں یہ بات واضع طور پر کہہ دی تھی کہ ہم لوگ دہشت گردوں اور مجرموں کا دباؤ ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ہم تاوان ادا کر کے باقی نارویجنوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو شام میں نارویجن مغوی کو مختلف گروپوں نے اغواء کر کے رکھا لیکن اب یہ بات واضع ہوئی ہے کہ شام میں باغی مسلمانوں کا بہت بڑا گروہ ہے۔
NTB/UFN