وسیم ساحل
تھائی نژاد امریکی لڑکی کینیا سیسرجس کی پیدائشی طور پر ہی ٹانگیں نہیں ہیں لیکن اس نے اس محرومی کو اپنی کامیابی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا اور ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا ایک مقام بنانے میں کامیاب ہو گئی ۔آپ نے ریمپس پر ماڈل گرلز کے جلوے تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن یقیناکبھی ایسی ماڈل نہ دیکھی ہو گی جس کی ٹانگیں ہی نہ ہوں اور شایدیہ تصوربھی کرنا مشکل ہے کہ کوئی لڑکی، جس کی ٹانگیں ہی نہ ہوں، ماڈلنگ بھی کر سکتی ہے۔ مگر تھائی نژاد امریکی لڑکی کینیا سیسرنے اس ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔
تیئس سالہ کینیا سیسر خواتین کے نائٹ ڈریسز کی ماڈلنگ کرتی ہے اوراس سے روزانہ 1000ڈالرکماتی ہے، اس کی شہرت اور ماڈلنگ کی دنیا میں ڈیمانڈ روزبروز بڑھتی جا رہی ہے۔ کینیا کے انسٹا گرام اور فیس بک پیج پرشیئر کی گئی اس کی ماڈلنگ کی تصاویر کو صارفین انتہائی پسند کر رہے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ دراصل خوبصورتی کیا ہوتی ہے۔ مجھے خوبصورت نظر آنے کے لیے ٹانگوں کی ضرورت نہیں، میں دوسری ماڈلز سے بالکل منفرد ہوں اور یہی میری خوبصورتی ہے۔ کینیا سیسر نے ماڈلنگ اور خوبصورتی کے حوالے سے دنیا کا زاویہ نظر ہی بدل دیا ہے۔اپنی اس محرومی کو اپنی کامیابی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا اور ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا ایک بالکل منفرد مقام بنا کر شہرت اور دولت کواپنا اسیر بنا لیا
posted by Waseem Haider