روس سے ناروے کی جانب مجرموں کی نقل مکانی

روس سے کئی سو لوگ ناروے نقل مکانی کر کے آ چکے ہیں ان میں سے اکثریت بڑے جرائم پیشہ افراد کی ہے۔فن مارک صوبہ کے پولیس اسٹیشن کی سربراہ Ellen Kathrine H230tta ایلن کیتھرینا کے مطابق پولیس نے ان میں سے بہت سے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ پانچ افراد کو ملک بدر کر دیا ہے۔تقریباً ایک ہزار دو سو افراد نے روس کا بارڈر کراس کرنے کے بعد پناہ کی درخواستیں دی ہیں جبکہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران پانچ سو ساٹھ افراد روس کے راستے سے ناروے پہنچے ہیں۔
ٹی وی ٹو چینل پر پولیس آفیسر ایلن نے گفتگوکے دوران بتایا کہ وہ ملزمان جنہیں گرفتار کیا گیا ہے وہ اپنے ملک میں بد ترین جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جن میں قتل کی وارداتیں بھی شامل ہیں۔انہیں روس میں سزائیں دی گئی تھیں۔ہمیں یہ معلومات ان کے کاغذات کی جانچ کے دوران ملی۔یہ کاغذات وہ روانگی کے وقت اپنے ساتھ لائے تھے۔یہ مجرم اپنے ملک اور دوسرے ممالک میں بھی رہتے رہے ہیں۔روسی حکام نے ان میں سے کسی کو بھی واپس اپنے ملکوں میں نہیں بھیجا۔
نارویجن پارلیمنٹ اب یہ قانون بنا نے پر غورکر رہی ہے کہ جو مہاجر یا پناہ گزین روس کے راستے سے آئیں گے انہیں یہاں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایسے درخواست کنندگان کی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں