اوسلو میں صفائی کمپنیوں پر چھاپے متعدد افراد گرفتار
اوسلو میں صفائی کا ٹھیکہ لینے والی متعدد کمپنیوں پرچھاپوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مارنے والے اداروں میں اوسلو پولیس اسٹیشن روم ریک پولیس اسٹیشن اور NCIS کے محکموں ے مالیاتی ادارے شامل ہیں۔ مقامی اخبار داگ بلادے کے مطابق محکمہء ٹیکس اور محکمہء روزگار بھی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔پریس آفیسر نیلسن Ida Dahl Nilssenکے مطابق کافی افراد کو گرفتار کیاگیا ہے جبکہ مزید گرفتاریاں جاری ہیں۔پریس ترجمان کے مطابق بدھ کی شام کو اس موضوع پر پریس کانفرنس بلائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق یہ چھاپے اسی سے ملتے جلتے ہیں جو کہ پچھلے سال اشیاء خوردو نوش کی کمپنی لائم پر کیا گیا تھاجس میں چودہ افرد کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس کیس میں تیرہ افراد پر انسانی اسمگلنگ کا الزام تھا۔
NTB/UFN NTB/UFN