اوسلو(پ ر) اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے اوسلو کی دو ممتاز شخصیات راجہ عاشق حسین آف گوجرخان اور چوہدری قمر عباس ٹوانہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ سوسائٹی کے وفد کی قیادت صدر مرزا انور بیگ نے کی جبکہ وفد میں سوسائٹی کے دیگر اراکین بھی شامل تھے جن میں جنرل سیکریڑی عقیل قادر، انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور، جوائنٹ سیکریڑی خالد اسحاق، خصوصی رکن چوہدری مظہر حسین، اقبال اختر خان، مرزا ذوالفقار، علی اصغر شاہد، یوسف خان، راجہ افتخار علی اور سید فواد علی شامل ہیں۔ وفد نے راجہ عاشق حسین اور چوہدری قمر عباس ٹوانہ سے ملاقات کی اور انہیں کبابش خریدنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،کبابش میں 100% حلال کھانے تیار کیے جاتے ہیں جس سے مسلمان کمیونٹی کو بہت فائدہ ہو گا۔ اس موقع پر راجہ عاشق حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مینیو میں کافی حد تک تبدیلی کی ہے اور کھانے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ کھانے کی بہترین کوالٹی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی اور سروس کوبہتر بنائیں تاکہ گاہکوں کو ایک پرسکون ماحول میسرآئے۔ راجہ عاشق نے مزید بتایا کہ وہ آرڈر پر کھانا بھی تیار کرتے ہیں اور کھانے کی ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہے۔