جمعہ کی صبح چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے جو کہ چھریوں اور پستول نماء آلات ساتھ لائے تھے نے ووس کے علاقے میں واقع پٹرول پمپ کو لوٹ لیا۔سارے ڈاکوؤں کے سروں پر فن لینڈ کے ہیٹ تھے۔ہورڈے لینڈ پولیس اسٹیشن کے آپریشن لیڈرمورٹن کرونن Morten Kronen in Hordaland کے مطابق ان چاروں ڈاکوؤں میں سے صرف ایک نے انگلش میں بات کی اور کہا کہ گھبراؤمت تاکہ کام جلدی ہو جائے۔ڈاکو برگن شہر کے لحجے میں بات کر رہا تھا۔ڈاکو ڈاکہ ڈالنے کے لیے پیدل آئے اور پیدل واپس چلے گئے۔پولیس اپنے جاسوس کتے کے ساتھ انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔
ڈاکے کی واردات کے وقت پٹرول پمپ پر صرف ایک ملازم موجود تھا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈاکو کتنی رقم لوٹ کر لے گئے ہیں۔
NTB/UFN