گیارہ یورپین ممالک کا پناہ گزینوں کے لیے نیا منصوبہ

گیارہ یورپین ممالک نے ایک میٹنگ میں متفقہ طور پرشامی پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے ایک منصوبہ تشکیل دیا ہے۔گذشتہ ہفتے ناروے میں 1.867 شامی پناہ گزین آئے۔
جبہ سلوونیا میں اب تک ساٹھ ہزار پناہ گزین داخل ہو چکے ہیں ان کے لیے چار سواہلکاروں پر مشتمل مزید سیکورٹی پولیس کا عملہ متعین کیا گیا ہے۔پناہ گزینوں کے لیے بالکان میں ایک لاکھ 100.000 استقبالیہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام ممالک اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ تمام پناہ گزینوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔کسی پناہ گزین کو رجسٹریشن کے بغیر دوسرے ملک میں نہیں بھیجا جائے گا۔
یورپین کمیشن کے صدر جین Jean-Claude Juncker کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کرانے والوں کو ہی حقوق دیے جائیں گے۔ رجسٹریشن نہیں تو حقوق بھی نہیں ملیں گے۔
اقوام متحدہ میں شعبہء مہاجرین کے ہائی کمیشن سربراہ انتونی Ant243nio Guterres. نے کہا کہ پناہ کے حقدار افراد کو ہی پناہ دی جائے گی اور انسانی اسمگلروں کو انہیں اپنے مفادات کے لیے استعمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جبکہ یورپ ایسے افراد جنہیں پناہ کی ضرورت نہیں انہیں تیزی سے ملک سے باہر بھیج دے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں