اوسلو میں سڑک پرایک شخص پر دو افراد کا تشدد

اوسلو اسمبلی ہال روڈ پر ایک شخص کو دو لوگوں نے مارا پیٹا۔جبکہ وہ شخص اس دوران زمین پرپڑا رہا۔عینی شاہدوں کے مطابق ملزمان دراز قد تھے اور ان کے بال سنہری تھے۔جبکہ وہ اپنے حلیہ سے غیر ملکی معلوم ہو رہے تھے۔ایک عینی شاہد نے ان ملزمان کا پیچھا کیا اور پولیس سے رابطہ کیا جس کی وجہ سے پولیس نے انہیں وارادت کے تھوڑی دیر بعد ہی گرفتار کر لیا۔پولیس نے اسے گروپ میں تشدد کر نے کا جرم قرار دیا ہے جو کہ کئی لوگوں کے سامنے ہوا۔اس واقعہ کے عینی شاہدوں میں وہ ٹیکسی ڈرائیور بھی ہیں جو کہ چوک میں موجود تھے۔پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اگر اس واقعہ کے مزید ملزمان کے بارے میں کسی عینی شاہد کو کچھ پتہ ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں