ناروے کا جدید ترین ہسپتال کالنس میں سوموار سے شروع

کالنس ہسپتال صوبہ اوسفولڈ کے شہر موس سے دس منٹ کی ڈرائیو پرواقع ہے۔یہ ہسپتال جدید طبی سہولتوں کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔ہسپتال کے شعبہء آئی ٹی کے کونسلیٹ اور سیاستدان اسد ریاض کے مطابق اس ہفتے اور اتوار کو بقایا سامان اور مریضوں کو فریڈرکستاد ہسپتال سے موس کالنس Kalnes ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سوموار سے ہسپتال با قائدہ کام شروع کر دے گا۔ یہ صوبہ اوسفولڈ کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے ۔اس کا آغاز سن دو ہزار گیارہ میں ہوا تھا اور اسکا افتتاح سابق وزیر اعظم جینس استاتنبرگ نے کیا تھا۔ہائی اسکول کے طلباء نے اسکی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کالنس ہسپتال اس وقت ناروے کا جدید ترین ہسپتال ہے۔س کا قیام ناروے میں شعبہء طب میں ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
اردوفلک نیوز ڈیسک
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں