امید‎

وسیم ساحل
ادکارہ میرانے کہاہے کہ عمران خان ن کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے وہ ان کے ساتھ شادی کرنے کوتیارہیں جبکہ میراکی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے لئے بہترین ساس ثابت ہوگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا جس کو عمران خان کی شادی سے بہت زیادہ ذہنی دھچکہ پہنچا تھا اب سیٹ خالی ہونے پر ایک بار پھر ہمت افزائی اور عمران خان سے شادی کیلئے خود کو تیار کرنا شروع کردیا ہے– خوبرو اداکارہ میرا اپنے ہسپتال کا عمران خان کے ہاتھوں افتتاح کی بھی درخواست لے کر بنی گالہ جائیں گی اور وہی پر شادی کی پیشکش کر دیں گی۔ اداکارہ میرا نے ریحام خان اور عمران خان کے درمیان علیحدگی پر ایک بار پھر امیدیں باندھ لیں اس بار ماں نے بھی میرا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دیدی ہے- ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ابھی اس واقعے کوایک دن ہی گزراہے اورمیرا نے عمران خان کو نئی شادی کی پیشکش کردی ہے – اداکارہ میرا نےعمران خان اور ریحام کی علیحدگی پردکھ اور افسوس کرتےہوئے کہا ہے کہ  وہ عمران خان کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے لیے ولڈ کپ جیتنے والے ہیرو کواکیلا اور اداس نہیں دیکھ سکتی۔ ایک پاکستانی ہیرو کوایک پاکستانی ہیروین ہی خوش رکھ سکتی ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں